سکھر(بیورورپورٹ)سکھر میں گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قیام و تعمیر کے حوالے سے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے وفد اور سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان اہم اجلاس پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین فیلڈ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سکھر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ زاہد اسحاق کی قیادت میں کوآرڈینیٹر ونگ کمانڈر ریٹائرڈ محمد اقبال، جنرل منیجر ٹیکنیکل امین الدین، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ہارون خالد، ایئرپورٹ منیجر سعید عباسی، فصیح اور سجاد پر مشتمل وفد نے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر سکھر چیمبر کے صدر محمد خالد کاکیزئی، سی اے اے و ہی اے اے کمیٹی کے کنوینر محمد محسن فاروق اور سابق صدر انجینئر عبدالفتاح شیخ و دیگر سے میٹنگ کی۔ اجلاس میں سکھر گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مجوزہ منصوبے، اس کی اہمیت، تعمیراتی مراحل، سرمایہ کاری کے امکانات اور خطے کی معاشی ترقی پر اس کے متوقع اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجوزہ گرین فیلڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدید طرز کی سہولیات سے آراستہ ہوگا اور سکھر سمیت بالائی سندھ کی تجارتی، صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے منصوبے کے مختلف مراحل، درکار سرمایہ کاری، حکومتی تعاون اور زمین کی فراہمی سے متعلق امور پر بھی روشنی ڈالی۔ اجلاس کے دوران چیمبر کے نمائندوں نے منصوبے کی تکمیل کے لیے درکار زمین، ماحولیاتی تقاضوں، تکنیکی پہلوؤں اور حفاظتی انتظامات سے متعلق سوالات اٹھائے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ منصوبے کے لیے تقریباً 100 ارب روپے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور اس ضمن میں مختلف ماڈلز زیر غور ہیں۔ انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ عالمی معیار کے مطابق رن وے، ٹرمینل اور دیگر انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ ایئرپورٹ کی لوکیشن اور دیگر تکنیکی معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ منصوبے کی تفصیلی فزیبلٹی اور ڈیزائننگ کے مراحل پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے قیام سے خطے میں سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ اس موقع پر صدر سکھر چیمبر محمد خالد کاکیزئی نے کہا کہ سکھر اور بالائی سندھ کی کاروباری برادری طویل عرصے سے جدید بین الاقوامی ایئرپورٹ کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سکھر بلکہ پورے خطے کی معاشی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کو کاروباری برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محمد محسن فاروق اور انجینئر عبدالفتاح شیخ نے بھی منصوبے کو خطے کی ترقی کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید فضائی رابطوں سے برآمدات، سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں جانب سے باہمی تعاون جاری رکھنے اور منصوبے سے متعلق آئندہ پیش رفت سے سکھر چیمبر کو باقاعدگی سے آگاہ رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]