سکھر(بیورورپورٹ)موٹروے سینٹرل ریجن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملتان۔سکھر موٹروے 16 جون کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جزوی طور پر بند رہے گی۔ترجمان سید عمران احمد کے مطابق میپکو کی جانب سے بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن پر کام کے باعث موٹروے کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ اس دوران ہیوی ٹریفک کو سکھر سے موٹروے پر داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ چھوٹی گاڑیاں سکھر سے گڈو تک سفر کر سکیں گی، جہاں سے انہیں نیشنل ہائی وے کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ملتان سے سکھر آنے والی چھوٹی گاڑیوں کو اقبال آباد انٹرچینج سے نیشنل ہائی وے کی جانب منتقل کیا جائے گا۔ترجمان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ بندش کب تک جاری رہے گی، تاہم کہا ہے کہ مزید معلومات کے لیے 130 ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ موٹروے کی بندش کے باعث 148 کلومیٹر کے متاثرہ حصے کا متبادل سفر اختیار کرنا ہوگا، جس سے چھوٹی گاڑیوں کے سفر میں تقریباً 2 گھنٹے اور بڑی گاڑیوں کے سفر میں 3 گھنٹے کا اضافی وقت لگ سکتا ہے۔ لہٰذا مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی اسی کے مطابق کریں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]