سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
آل سکھر تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی سکھر کنفکشنری ایسوسی ایشن کے دفتر آمد کے موقع پر شاندار استقبال
تاجروں کی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت، مشترکہ جدوجہد سے مسائل حل کریں گے، رہنماؤں کا عزم
تفصیلات کے مطابق آل سکھر تاجر اتحاد کے رہنماؤں اور عہدیداران نے سکھر کنفکشنری ایسوسی ایشن کی آل سکھر تاجر اتحاد میں شمولیت کے بعد ایسوسی ایشن کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیااس موقع پر تاجروں کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔آل سکھر تاجر اتحاد کے وفد نے سکھر کنفکشنری ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران کو تاجر اتحاد میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ تاجروں کی مضبوط اور متحد آواز ہی ان کے جائز حقوق کے حصول اور مسائل کے مؤثر حل کی ضمانت ہے۔اس موقع پر آل سکھر تاجر اتحاد کے سرپرست اعلیٰ آغا ایوب شاہ، صدر میر عبدالرحمن مینگل، جنرل سیکریٹری شبیر میمن، وائس چیئرمین چوہدری زاہد آرائیں،سینئر نائب صدر حاجی پرویز چنہ سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر بھر کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی
انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی نہ صرف تاجروں کے مفادات کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگی بلکہ شہر کی معاشی سرگرمیوں کو بھی مزید مستحکم کرے گی۔ وفد نے سکھر کنفکشنری ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تاجر برادری کے اجتماعی مفاد کے لیے تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد رہیں گی۔آخر میں سکھر کنفکشنری ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے آل سکھر تاجر اتحاد کے رہنماؤں اور وفد کا دفتر آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس اتحاد سے تاجروں کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبود کے لیے مثبت اور مؤثر پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔