9

لونگ کا لشکارا مارتی ہماری لیجنڈری نیوز کاسٹر تسکین ظفر تسکین ظ کی کل دوسری برسی تھی۔

لونگ کا لشکارا مارتی ہماری لیجنڈری نیوز کاسٹر تسکین ظفر تسکین ظ کی کل دوسری برسی تھی۔
تسکین ظفر پاکستان ٹیلی ویژن یعنی پی ٹی وی کی نہایت باوقار، نفیس لہجے اور شاندار اردو تلفظ رکھنے والی معروف نیوز کاسٹر تھیں۔ ان کی آواز ایک وقت میں پی ٹی وی نیوز کی پہچان سمجھی جاتی تھی۔
انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اسی کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور بعد میں پی ٹی وی نیوز سے وابستہ ہو گئیں۔ ایک لمبا عرصہ تک ہم انہیں خبرنامہ میں دیکھتے رہے۔ پھر جب نیوز چینلز کی بھرمار ہوئی تو تسکین ظفر نے خود کو کافی محدود کر لیا تاہم پھر بھی وہ نہ صرف گاہے بہ گاہے خبریں پڑھتی تھیں بلکہ مختلف حالاتِ حاضرہ اور ثقافتی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتی رہیں۔
ان کی سب سے بڑی پہچان ان کا شائستہ انداز، واضح اردو تلفظ اور پُرسکون نیوز ریڈنگ تھی۔ بہت سے لوگ آج بھی کہتے ہیں کہ پی ٹی وی کے سنہری دور کی خبروں میں جو وقار اور سنجیدگی تھی، اس میں تسکین ظفر جیسی نیوز کاسٹرز کا بڑا کردار تھا۔
انیس سو اٹھانوے میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی تاریخی خبر سب سے پہلے نشر کرنے کا اعزاز بھی تسکین ظفر کے پاس ہی تھا، جس کے بعد ان کی آواز پورے ملک میں مزید مشہور ہو گئی۔
انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں صدارتی اعزاز اور تمغہ حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔
جون دو ہزار چوبیس میں ان کے انتقال کی خبر نے پی ٹی وی کے ناظرین کو بہت افسردہ کر دیا تھا۔ میڈیا انڈسٹری کے کئی لوگوں نے انہیں اردو زبان، تلفظ اور نیوز ریڈنگ کا ایک ادارہ قرار دیتے ہیں۔
پی ٹی وی کے سنجیدہ اور باوقار دور کو یاد کیا جائے تو تسکین ظفر، عشرت ثاقب اور مہ پارہ صفدر جیسی آوازیں فوراً ذہن میں آتی ہیں۔ ان کا انداز آج بھی کلاسک پی ٹی وی نیوز کی یاد دلاتا ہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں