7

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) منشیات اور ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، کار، نقدی اور اسلحہ برآمد۔ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کے احکامات پر منشیات کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، کھڈہر پولیس نے منشیات کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کے احکامات اور منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے جاری سخت ترین کریک ڈاؤن کی روشنی میں، ایس ایچ او تھانہ کھڈہر نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے منشیات کی بڑی سپلائی کا نیٹ ورک تباہ کر دیا۔ایس ایچ او تھانہ کھڈہر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خپفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش خمیسو عرف شوکت مگسی کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے قبضے اور اس کے زیر استعمال غیر قانونی اسلحہ ایک عدد آلٹو کار (جس میں منشیات اسمگل کی جا رہی تھی)۔ بھاری تعداد میں ممنوعہ گٹکا زیڈ-21 (Z-21)، منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی ایک لاکھ روپے (1,00,000) نقد رقم۔پولیس نے ملزم کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کھڈہر میں دو الگ الگ سنگین مقدمات درج کر لیے ہیں:کرائم نمبر 69/2026: تحت دفعہ 4-5-8 (سندھ گٹکا ایکٹ)۔کرائم نمبر 70/2026: تحت دفعہ 24 (سندھ آرمز ایکٹ) یاد رہے کہ تھانہ کھڈہر میں ملزم شوکت عرف خمیسو خان پہلے بھی منشیات کی ڈیلنگ کی سپلائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا جس سے 14 سے زائد بھری ہوئی بوریاں برآمد کی گئیں تھی منشیات کی ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی زیر قیادت ضلع بھر کو منشیات کے ناسور سے پاک کرنے تک ہماری یہ مہم بلاامتیاز جاری رہے گی۔ نوجوان نسل کو زہر بیچنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں