7

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے ) کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے )
کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نے کہا ہے کہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملک گل اصغر خان بگھور کی مسلسل کاوشوں اور مؤثر رابطہ کاری کے باعث مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، جن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب کی بہتری، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں۔ وہ عوامی وفد سے گفتگوکررہےتھے۔
ملک وقاص احمد بگھور نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے نہ صرف عوام کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ علاقے کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کو بھی فروغ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں