19

سامارو میں ترقیاتی کاموں کا آغاز، روبینہ قائم خانی کی خصوصی کاوشیں رنگ لے آئیں

سامارو میں ترقیاتی کاموں کا آغاز، روبینہ قائم خانی کی خصوصی کاوشیں رنگ لے آئیں
سامارو شہر کی ترقی اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے روبینہ قائم خانی کی خصوصی کوششوں سے متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز کل سے کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں یو بی ایل بینک سے سیٹھ صدیق مارکیٹ، سیٹھ وحید مارکیٹ، سردار مارکیٹ، گرلز کالج، گرلز پرائمری اسکول، گرلز ہائی اسکول، میگھواڑ محلہ، سابق چیئرمین رفیق قائم خانی کی رہائش گاہ سے واپڈا آفس اور جھڈو روڈ تک مختلف تعمیراتی و ترقیاتی کام شامل ہیں۔
عوامی حلقوں کے مطابق یہ منصوبے سامارو کی خوبصورتی، شہری سہولیات اور بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ شہریوں نے ان ترقیاتی اسکیموں کی منظوری کو سامارو کے لیے ایک خوش آئند اور قابلِ فخر اقدام قرار دیتے ہوئے روبینہ قائم خانی کی کاوشوں کو سراہا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ تعلیمی اداروں اور مختلف رہائشی و تجارتی علاقوں کے مسائل بھی کافی حد تک حل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں