کویت نے 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی۔
سال 2025 میں بھی 50 ہزار افراد کی شہریت منسوخ کی گئی تھی۔
کویت(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کویت نے مزید 2 ہزار سے زائد افراد کی شہریت منسوخ کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2,192 افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے اور شہریت منسوخی کی کارروائی کویت کے سرکاری گزٹ میں شائع ہوئی ہے۔کویت میں 2 سال سے جاری ’شہریت جائزہ مہم‘ کے تحت ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں، سال 2025 میں بھی 50 ہزار افراد کی شہریت منسوخ کی گئی تھی۔