ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جنوبی پنجاب میں آنکھوں کی صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے اہم ملاقات
سکھر/ملتان.(بیورورپورٹ) ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن (V4E) نے جنوبی پنجاب میں آنکھوں کی صحت کی سہولیات کو مزید وسعت دینے کے اپنے مشن کے تحت پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر راؤ سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال، ملتان میں ایک اہم اور بامقصد ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اسکولوں میں آنکھوں کے معائنے (آئی اسکریننگ)، مریضوں کے لیے مؤثر ریفرل سسٹم، موتیا کے آپریشنز اور قرنیہ (کارنیا) کی پیوندکاری کے شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اس خوشگوار اور مثبت ملاقات پر پروفیسر ڈاکٹر محمد رشاد قمر راؤ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں عملی اقدامات کے ذریعے ان علاقوں میں آنکھوں کی صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی جہاں اس وقت طبی خدمات تک رسائی محدود ہے یہ ملاقات ویژن فار ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ قابلِ تدارک نابینا پن کی روک تھام اور محروم و پسماندہ علاقوں میں آنکھوں کی بنیادی و ضروری طبی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنایا جائے۔