4

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے مکامی ہوٹل میں پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا،

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے مکامی ہوٹل میں پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت حاجی ناصر رمضان گجر صاحب، صدر پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن نے کی۔اجلاس میں سید مدد علی شاہ بخاری سیکریٹری جنرل پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن، اور فیڈریشن کے عہدیداران، صوبائی نمائندگان،ضلعی و ڈویزنل عہدیداران اور شوٹنگ بال سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان میں شوٹنگ بال کے فروغ، تنظیمی امور، فیڈریشن کی فعالیت، آئندہ پروگراموں اور کھیل کی بہتری سے متعلق مختلف اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔صدر اجلاس حاجی ناصر رمضان گجر صاحب نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن ملک بھر میں کھیل کے فروغ، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور فیڈریشن کے استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔اجلاس میں عبدالکریم لونی سینیئر نائب صدر فیڈریشن کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور لونی صاحب کی استعیفائوں کو نا منظور کرتے ہوئے لونی صاحب سے گذارش کی گئی کہ وہ اپنے عہدوں پر واپس آئیں اور شوٹنگ بال کی سرپرستی فرمائیں
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے شوٹنگ بال کے بہتر مستقبل اور فیڈریشن کی مضبوطی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے میزبانی کے فرائض سید ظفر حسین شاہ نے سر انجام دیے۔مندرجہ ذیل عہدیداران و کھلاڑی حضرات اور شائقین شوٹنگ بال نے شرکت کی۔رئیس اعجاز علی مری، رئیس بابل خان انڑ ، صفدر خان بلوچ، طالب حسین سولنگی، محمد اسلم بھٹی، سید ظفر حسین شاہ، خان محمد چنہ، شفیع محمد میرانی، ہدایت لاشاری، غلام حسین موتھا، استاد نظیر احمد راحیمہ، مسرور احمد سکھیرا، علی عباس پنو، جعفر علی پربانہ، اسلم وسیم گجر، عبد
الصبور پٹھان، عبدالشکور تھیبو، غلام۔ حسین مستوئی، انور میمن، نثار حسین سانگی، جام راشد علی سہتو، محمد یوسف چنہ، جام سمیر علی سہتو، عطا حسین
سانڈاٹو، ریاض کھیتران، شفیع محمد سرکی، رفیق احمد کھوسو، محمد اجمل، جاوید احمد کیانی، عبدالقیوم میمن، نجیب میمن، بابر علی بلو، لال چند لوھان، ارشد علی بھانوجو، سید سکندر علی شاہ بخاری، سید مور شاہ،
شفقت بھگیلاو دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں