6

سکھر (بیورورپورٹ) پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ

سکھر (بیورورپورٹ) پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوعاقل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان آرمی میں بطور سپاہی بھرتی کے لیے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی شہری، خصوصاً نوجوان، 25 جون 2026ء تک پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل میں اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میٹرک اور انڈر میٹرک امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں، جبکہ مڈل پاس امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا تعلیمی سرٹیفکیٹ متعلقہ ایجوکیشن آفیسر سے تصدیق شدہ کروا کر پیش کریں۔ امیدواروں کے لیے عمر کی حد 17 سے 23 سال مقرر کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لیے امیدوار پاکستان آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنو عاقل کے ٹیلیفون نمبر 071-5805599 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ خواہشمند امیدوار مرکز پر ذاتی طور پر حاضر ہو کر رجسٹریشن اور بھرتی کے عمل سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں