6

چارسدہ میں پہلی مرتبہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

چارسدہ میں پہلی مرتبہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دریائے کابل کے خوبصورت کنارے سردریاب، چارسدہ میں پہلی مرتبہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا۔یہ تاریخی تقریب محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا اور پاک چائنہ ونڈو پشاور کے باہمی تعاون سے منعقد ہوئی۔اس فیسٹیول کا مقصد پاک چین دوستی کے 75 سالہ تاریخی اور مضبوط رشتے کو اجاگر کرنا، ثقافتی روابط کو فروغ دینا اور خیبرپختونخوا کے خوبصورت سیاحتی مقامات کو دنیا کے سامنے نمایاں کرنا تھا۔ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا.انہوں نے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا اور اس تاریخی تقریب کو کامیاب بنانے میں تمام متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک عدیل اقبال،معاونِ خصوصی برائے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا برائے سیاحت و ثقافت تھے، جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور اور معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ برائے جیل خانہ جات جناب افتخار اللہ جان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ڈریگن بوٹ ریس میں مختلف ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا،جس کے باعث تقریب میں جوش و خروش اور مقابلے کی بہترین فضا قائم رہی۔ کامیاب ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں اور انعامات سے نوازا گیا.اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چارسدہ مس رینہ عباسی،اسسٹنٹ کمشنر تنگی جناب نصیر عباسی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ مس ندا شمس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد ساجد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر ذلفقار خان*، ڈی ایس پی سٹی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز اور دیگر افسران و معززین نے شرکت کی۔شرکاء نے ڈریگن بوٹ ریس، ثقافتی سرگرمیوں اور مختلف پروگراموں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ضلعی انتظامیہ چارسدہ، محکمہ سیاحت و ثقافت خیبرپختونخوا، پاک چائنا ونڈو اور تمام معاون اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے یہ یادگار تقریب کامیابی سے منعقد ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں