ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور نے مردان اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مردان سرکل ریاض جنجوعہ نے ڈائریکٹر انعام اللہ خان گنڈاپور کو تفصیلی بریفنگ دی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور نے آج مردان اسپورٹس کمپلیکس کا تفصیلی دورہ کیا جہاں کل سے فزیکل ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر نے مختلف انتظامات کا جائزہ لیا جن میں امیدواران کے لیے ٹریک کی تیاری، سیکیورٹی انتظامات، رجسٹریشن کاؤنٹرز، پانی اور ابتدائی طبی امداد کی سہولیات شامل تھیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام انتظامات شفاف، منظم اور امیدواران کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی بدانتظامی نہ ہو۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مردان سرکل ریاض جنجوعہ نے ڈائریکٹر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے فزیکل ٹیسٹ کے شیڈول، ٹیموں کی تعیناتی، سیکیورٹی پلان اور امیدواران کی آمد و رفت کے حوالے سے مکمل آگاہ کیا۔ڈائریکٹر نے مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ پورے عمل کو شفاف اور میرٹ کے مطابق یقینی بنایا جائے اور کسی بھی شکایت یا مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔