8

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی (((سرکاری منصوبوں میں پرانا سریا استعمال ہونے کا انکشاف، معیار پر سوالیہ نشان)))

عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی

(((سرکاری منصوبوں میں پرانا سریا استعمال ہونے کا انکشاف، معیار پر سوالیہ نشان)))

تفصیلات کے مطابق

ذرائع کے مطابق ضلع عمرکوٹ/خصوصاً تحصیل سامارو میں سرکاری ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر پرانا اور کباڑ کا سریا استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایک کباڑ ڈیلر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ “سرکاری ٹھیکیدار اور کام کروانے والے عملے کے افراد کباڑ مارکیٹ سے پرانا سریا اور دیگر تعمیراتی سامان خرید کر لے جاتے ہیں اور اسے سرکاری منصوبوں میں استعمال کرتے ہیں”۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے اب مارکیٹ میں کباڑ سریا نایاب ہو چکا ہے کیونکہ اس کی تمام رسد سرکاری کاموں میں کھپ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ناقص اور پرانے سریے کے استعمال سے عمارتوں اور سڑکوں کی پائیداری متاثر ہوتی ہے، جو کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کی فوری انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انتظامیہ نے ابھی تک اس بارے میں کوئی موقف جاری نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں