7

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے نوٹس پر دوہرے قتل یونیورسٹی کے دو

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کے نوٹس پر دوہرے قتل یونیورسٹی کے دو طلبہ کے قاتل 4 مرکزی ملزمان 72 گھنٹے میں گرفتار، ایس پی نے ٹیم کو شاباش دی کچھ روز قبل ضلع شہید بینظیر آباد میں زمین کے تنازعہ پر یونیورسٹی کے دو طلبہ کے دوہرے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ نے اس کا سختی سے نوٹس لیا۔ایس ایس پی نے ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نوابشاہ کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ڈی ایس پی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نوابشاہ اور آئی ٹی ٹیم شامل تھی۔پولیس ٹیم نے دن رات انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور روایتی تفتیشی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صرف 72 گھنٹے کے اندر قتل میں ملوث 4 مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی میں شاہنواز ولد علی بخش جمالی، خان بہادر ولد علی بخش جمالی، علی نواز ولد علی بخش جمالی، شہباز ولد علی نواز جمالی شامل ہیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے زمین کے تنازعہ پر دوہرے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے ڈی ایس پی، ایس ایچ او تعلقہ نوابشاہ اور آئی ٹی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “معصوم طلبہ کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ شہید بینظیر آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہمہ وقت چوکس ہے۔ مقتولین کے لواحقین کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گےمقتولین کے لواحقین نے ایس پی اور پولیس ٹیم کی فوری کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں