عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ) درگاہ لنواری شریف کے عقیدت مندوں نے درگاہ کی مبینہ جھوٹی گدی نشینی کا دعویٰ کرنے والے شخص کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کنری میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ 20 جون کو درگاہ لنواری شریف میں منعقد کی جانے والی مبینہ سالگرہ کی تقریب پر فوری طور پر پابندی عائد کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔اس موقع پر پریس کانفرنس سے فقیر شالمین جونیجو، فقیر جان محمد، گلاب ساند، عبدالرحمن ساند اور دیگر عقیدت مندوں کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعل ساز میاں صادق کوریجو کی جانب سے درگاہ لنواری شریف کی گدی نشینی کا جھوٹا دعویٰ کیا جا رہا ہے جسے وہ کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالتیں بھی ان کے اس نوعیت کے دعوؤں کو مسترد کر چکی ہیں۔درگاہ شریف کی ملکیت اور قانونی وارثی سے متعلق عدالتوں کے فیصلے پیر گل حسن شاہ صدیقی نقشبندی کی اصل وارث بیٹی اور ان کے نواسے پیر محمد حسن قادر صدیقی قریشی نقشبندی کے حق میں آچکے ہیں،لہٰذا صادق کوریجو کا درگاہ لنواری شریف کی سجادہ نشینی،ملکیت سے کوئی بھی قانونی تعلق نہیں،مظاہرین کا کہنا تھا کہ صادق کوریجو ایک فسادی اور انتشار پسند شخص ہے جو 20 جون کو درگاہ لنواری شریف میں اپنی سالگرہ منانے کا ارادہ رکھتا ہے،تاہم درگاہ کے عقیدت مند ایسی کسی تقریب کی اجازت نہیں دیں گے۔پریس کانفرنس سے قبل درگاہ لنواری شریف کے عقیدتمندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی،انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مذکورہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تو علاقے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے، فساد یا خونریزی کی تمام تر ذمہ داری بدین کی ضلعی انتظامیہ اور صادق کوریجو پر عائد ہوگی۔پریس کانفرنس کے شرکاء نے مزید کہا کہ صادق کوریجو کا درگاہ لنواری شریف سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کی اس حرکات سے درگاہ لنواری شریف کے حقیقی مریدین میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے انتظامیہ کو چاہیے کہ درگاہ کے تقدس،امن عامہ اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا فوری نوٹس لے اور 20 جون کو منعقد کی جانے والی مبینہ سالگرہ کی تقریب پر پابندی عائد کرکے درگاہ میں اس فسادی ٹولے کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی اور درگاہ کے عقیدت مند اپنے حق کے لیے ہر جمہوری اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]