7

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے وزیراعظم پاکستان میاں

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور معاشی استحکام کے لیے اختیار کی جانے والی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختصر عرصے میں عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعلیم، صحت، زراعت، انفراسٹریکچر اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں قابلِ قدر اقدامات کیے ہیں جن کے مثبت اثرات عام شہری تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی دانشمندانہ قیادت میں ملک کو معاشی استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں عوامی خدمت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔
ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، دیہی علاقوں کی ترقی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع اور کسان دوست اقدامات کو عوام میں بے حد پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی گئی ہے اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کو متحرک کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور ترقی و خوشحالی کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل ہو رہے ہیں۔
ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی فنی تربیت، کاروباری معاونت، کسانوں کے لیے سہولیات، خواتین کی فلاح و بہبود اور کم آمدنی والے طبقے کی امداد کے لیے کیے گئے اقدامات قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔
ملک شاکر بشیر اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ملک اور صوبہ پنجاب ترقی، استحکام اور خوشحالی کی جانب گامزن ہیں اور آنے والا وقت پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید لے کر آئے گا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی اور خوشحالی کے سفر میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا خواب حقیقت کا روپ دھار سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں