خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی اور آر پی او سرگودہا کی زیر صدارت ڈی سی آفس جوہرآباد میں محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے محرم الحرام کے سلسلے میں کیے گئےانتظامات پر بریفنگ دی گئ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابراور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،ایم ڈی محکمہ واسا عمران علی باجوہ ، سب انجینیئرمحکمہ ہائی وے گُل حسن،،واپڈا،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ریسکیو سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اے سی نوشہرہ،نورپور اور قائدآباد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنی اپنی تحصیلوں میں محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس اور انتظامات کے بارے بریف کیا ۔اجلاس میں شریک محکموں کے افسران نے محرم الحرام کے موقع پرکیے جانے والے انتظامات جس میں واسانے نکاسی آب،واٹر سپلائی کی فراہمی،سُتھرا پنجاب صفائی انتظامات، ایم سی، انکروچمنٹ اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں ڈاگزکلنگ ،ہائی وے ،ٹوٹے پھوٹے روڈز ،ہیلتھ میڈیسن کمیپ لگانے،واپڈ نےبجلی کی فراہمی اور دیگر محکموں کے افسران نے محرم الحرام میں اپنے اپنے محکموں کے متعلق فرائض اور انتظامات بارے بریف کیا ۔ کمشنر سرگودہا ڈویژن حافظ شوکت علی نےہدایت کی کہ محکمہ واپڈا بجلی کی فراہمی ،ننگی اورلٹکتی تاروں کو فوری کور کرنے ،ایم ڈی محکمہ واسا، نکاسی آب ،واٹرسپلائی کی فراہمی سُتھرا پنجاب پروگرام صفائی انتظامات، ایکسیئن ہائی وے، ٹوٹ پھوٹ سڑکوں کی فوری مرمت ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میڈیسن کیمپ، ریسکیو ایمر جنسی سروس اور سی ای او ایم سی اورسی ای او ضلع کونسل کے افسران کوسٹریٹ لائیٹس کا بندوبست ،پانی کی سبیلوں ،عارضی واش رومز،ڈاگز کلنگ جلوس روٹس پررکاوٹ کوفوری ہٹایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ ریسکیو1122،ایم سی واسا ،سُتھرا پنجاب اور تمام ادارے آپس میں کوآرڈینیشن جاری رکھیں اور محرم الحرام کے موقع پر اپنے فرائض احسن طریقے سر انجام دیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]