میرپورخاص (شاھدمیمن) پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو کی قیادت میں گلگت بلتستان کے انتخابات کی طرح آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، گلگت بلتستان میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے دیگر جماعتوں کے سینئر سیاستدانوں کے مقابلے میں منظم انداز میں انتخابی مہم چلا کر پارٹی کو کامیاب کرانے میں اہم کردار ادا کیا ان خیالات کا اظہار پیپلز لائر فورم راولپنڈی کے ڈویژنل صدر سید مسعود الحسن شاہ ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ظہیر ارشد، ضلعی صدر آصف جدون و دیگر عہدیدار بھی ان کے ہمراہ تھے سید مسعود الحسن شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کی سیاست کا محور عوامی خدمت، جمہوری اقدار کا فروغ اور محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ہمیشہ عوامی مسائل کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا اعتماد مسلسل پیپلزپارٹی پر بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نوجوان نسل کی امیدوں کا مرکز بن چکے ہیں جبکہ آصفہ بھٹو زرداری بھی عوامی رابطوں اور سیاسی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں ان کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں پارٹی تنظیمی طور پر مزید مضبوط ہو رہی ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں عوامی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیوں اور قائدین کی سیاسی بصیرت پر اعتماد کا اظہار کریں گے انہوں نے پارٹی کارکنوں، وکلاء اور عہدیداران پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ رابطے مزید مضبوط بنائیں اور پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں اس موقع پر پیپلز لائر فورم کے عہدیداران نے پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]