میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) شہر کے وسط میں واقع کشمیر چوک کے قریب مین سیوریج لائن میں کام کرنے والا میونسپل کمیٹی کا اہلکار زہریلی گیس سے متاثر ہو کر اچانک بے ہوش ہوگیا، جسے ساتھی اہلکاروں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر باہر نکالا اور فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا۔ بروقت طبی امداد ملنے کے باعث اہلکار کی جان بچ گئی جبکہ واقعہ نے میونسپل انتظامیہ کی کارکردگی اور حفاظتی اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق نولکھا نامی اہلکار کشمیر چوک کے قریب مین سیوریج لائن میں صفائی کا کام کر رہا تھا کہ اچانک لائن میں موجود زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ موقع پر موجود دیگر ملازمین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے باہر نکالا اور ہسپتال پہنچایا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد شہری حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر کن حالات میں ملازمین کو بغیر حفاظتی لباس، آکسیجن ماسک، گیس ڈیٹیکٹر اور دیگر ضروری حفاظتی سامان کے سیوریج لائنوں میں اتارا جا رہا ہے؟ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل کسی بھی وقت بڑے انسانی المیے کو جنم دے سکتا ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ مالی سالوں میں سیوریج لائنوں میں کام کرنے والے عملے کے لیے حفاظتی سامان کی خریداری کے بل بھی ڈالے گئے، تاہم عملی طور پر بیشتر اہلکار آج بھی بنیادی حفاظتی سہولیات سے محروم ہیں۔ اگر یہ دعوے درست ہیں تو متعلقہ ریکارڈ کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک اہلکار نے بتایا کہ “ہمیں حفاظتی سامان فراہم کرنے کے بجائے روزانہ اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ایمرجنسی کاموں کے دوران رات کے وقت سیوریج لائنوں کی صفائی کرائی جاتی ہے مگر مناسب روشنی تک کا انتظام نہیں ہوتا، باقی حفاظتی سہولیات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔”شہریوں اور سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں، حفاظتی سامان کی خریداری اور دستیابی کا آڈٹ کیا جائے اور سیوریج لائنوں میں کام کرنے والے ملازمین کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]