نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میں تحصیل بھر کے اے، بی اور سی کیٹیگری کے تمام جلوس و مجالس کے روٹس کا تفصیلی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ امن کمیٹی کے اجلاس اور لائسنس ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی نشستیں بھی منعقد ہو چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ روٹس کی صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔ راستوں سے ملبہ، اینٹیں اور دیگر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور جھاڑیوں کی صفائی بھی کروا دی گئی ہے۔ جلوسوں کے راستوں میں موجود لٹکتی بجلی کی تاریں واپڈا کے تعاون سے ہٹا دی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق محرم الحرام کے دوران ریسکیو، ستھرا پنجاب پروگرام اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے خصوصی کیمپ قائم کیے جائیں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]