7

ہارون آباد(حافظ ثاقب) میں 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی حصار میں برآمد ہو گیا۔ جلوس

ہارون آباد(حافظ ثاقب) میں 7 محرم الحرام کا مرکزی جلوس سخت سکیورٹی حصار میں برآمد ہو گیا۔ جلوس کے پرامن انعقاد کے لیے 200 سے زائد پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ بلند عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات ہیں۔ انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران موقع پر موجود ہیں اور جلوس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ہارون آباد میں 7 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں پر 200 سے زائد اہلکار تعینات ہیں جبکہ حساس مقامات پر سنائپرز بھی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ عزاداروں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر سبیلیں لگائی گئی ہیں۔ ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر عابد سرور کھوکھر ڈی ایس پی اقبال غازی مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد جنرل سیکرٹری اختر علی خلجی ،سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق چغتائی،میاں عدنان جلوس کے ہمراہ تھے ،انتظامیہ، پولیس اور سکیورٹی فورسز کے افسران جلوس کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے تمام پروگرام پرامن ماحول میں مکمل ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں