9

میرپورخاص (شاھدمیمن) ماہ محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین، مذہبی رواداری اور

میرپورخاص (شاھدمیمن) ماہ محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین، مذہبی رواداری اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے ایم کیو ایم میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم۔ جوائنٹ انچارجز آفاق احمد خان۔ سلیم میمن۔ اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی۔APMSO سیکٹر انچارج کاشان خان اراکین کمیٹی۔منتخب چئیرمین/وائس چئیرمین۔یوسیز کے ذمہ داران پر مشتمل وفد نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں۔عزاء خانوں۔مساجد و مدارس،
دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ،حیدری امام بارگاہ سیٹلائٹ ٹاون،دارالعلوم کنزالایمان ریلوے اسٹیشن،عزاء خانہ سیدہ زہرہ چاکی پاڑہ،امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ،مدرسہ عربیہ مدینہ دارلعلوم(مدینہ مسجد)،
مدرسہ جامعہ نورالقرآن(شاہ پمپ) اور عزا خانہ نور حسین غریب آباد کا دورہ کیا اور انہیں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر بالترتیب مبلغ دعوت اسلامی سید ریحان عطاری۔خیام عطاری،ممتاز عالم دین سید ضیاء حیدر نقوی۔امام بارگاہ کے انچارج نجم الحسن،
مہتمم مدرسہ حافظ محمود احمد قادری۔علامہ یار محمد سنگراسی،سید صغیر نقوی۔سید محمد علی نقوی،چئیرمین درگاہ کمیٹی سید حمزہ علی نقوی۔شبیر زیدی،مہتمم مدرسہ مولانا حفیظ الرحمٰن،مہتمم مدرسہ مفتی شریف سعیدی اور سید تحسین کاظمی نے متحدہ وفد کا استقبال کیا اور کہا کہ ماہ محرم الحرام کے آغاز سے ہی ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ دار و کارکنان مذہبی رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام کیلیے کوشاں رہتے ہیں جو کہ انتہائی قابل ستائش عمل ہے۔انہوں نے ملکی سطح پر اتحاد بین المسلمین کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ پاکسان کی قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں