نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) بنک الحبیب میں خدمات انجام دینے والے آفیسر ملک رستم بگہ کو سینئر چیف منیجر کے عہدے پر ترقی ملنے پر عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ملک رستم بگہ تحصیل نورپور تھل سے تعلق رکھنے والے پہلے بینکار ہیں جو بینکنگ سیکٹر میں اس اعلیٰ عہدے تک پہنچے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف علاقہ تھل بلکہ پورے ضلع خوشاب کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔
ملک رستم بگہ کا تعلق نورپور شہر کے محلہ بگیاں والا سے ہے جبکہ وہ اس وقت جوہرآباد میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنے بینکاری کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا اور اپنی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور سنجیدہ طرزِ عمل کے باعث مختصر عرصے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ بنک الحبیب میں شمولیت سے قبل بھی وہ مختلف کمرشل بینکوں میں اہم ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ملک رستم کے خاندان کو اللہ تعالی ا نے ایک ممتاز مقام یہ بھی عطا کی ہے کہ ان کی فیملی کے متعدد افراد مختلف شعبوں میں اعلی ا مناصب پر فائز ہو کر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔
ان کی ان سروس پروموشن پرمبارکباد دینے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی اللہ تعالیٰ کی خصوصی عنایت، مسلسل محنت اور پیشہ ورانہ لگن کا ثمر ہے، جو نوجوانوں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان ہلالِ احمر پنجاب کے چیئرمین میاں محمد حنیف (ستارہ ء امتیاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی یومِ عاشور سے قبل 9 محرم الحرام کے موقع پر سامارو
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے 9 محرم الحرام
وینزویلا میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے شدید جھٹکے، بڑے پیمانے پر تباہی