8

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف

میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) میلسی ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں پولیس تھانہ میراں پور نے انسداد گیمبلنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بذریعہ کسمائی دانہ جوا کھیلنے میں مصروف 9 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں اسلم، وقار، بابر، وسیم، دلشاد، اشفاق، ناصر، اسرار اور کاشف شامل ہیں کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے جوا پر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار روپے بتائی جاتی ہے۔
پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے
ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں جواریوں، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں