میانوالی(اللہ نواز خان) ونجاری اور گردونواح کے علاقوں سمیت ضلع میانوالی میں تیز آندھی اور بارش سے موسم خوشگوار۔کسان بھی خوشی سے سرشار۔
تفصیلات کے مطابق ونجاری اور گرد نواح کے علاقوں سمیت پورے ضلع میانوالی میں تیزآندھی اور بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔تین دن سے مسلسل گرمی پڑ رہی تھی،بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔مزید بارشوں کا امکان کم ہے۔15۔جون کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور 19۔جون کو تو درجہ حرارت زیادہ بڑھ جائے گا۔بارش کی وجہ سے کسان بھی خوشی سے سرشار ہیں۔مونگ اور دیگر فصلوں کو پانی کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی اور بارش سے کسانوں کا مسئلہ حل ہو گیا۔آج کل زمینوں کو سیراب کرنے کے لیے پانی بہت ہی مہنگی قیمت پر دستیاب ہے۔بارش کی وجہ سے کسانوں کا قیمتی سرمایہ بچ گیا۔وہ علاقے جہاں صاف پانی موجود نہیں،وہاں کی عوام نے بارشی پانی کو سٹور کر لیا۔گلاخیل اور خٹک پیلٹ کےکچھ علاقہ جات لمبے عرصے سے پانی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔وہاں کے رہنے والوں کا انحصار بارشی پانی پر ہوتا ہے۔پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیےتالابوں اور جوہڑوں میں پانی کو جمع کرکے پینے اور دیگر ضروریات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔جوہڑوں اور تالابوں کا پانی آلودہ بھی ہوتا ہے لیکن خٹک بیلٹ کے مکین وہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]