عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف/ ڈاکٹر ایم لال واگھانی
عمرکوٹ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث بھڈو کپری کے رہائشی سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھ موٹر سائیکلیں اور ایک موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈی ایس پی عمرکوٹ اظهر علی سمون، ایس ایچ او نور محمد نوحانی اور دیگر پولیس افسران نے ایس ایس پی آفس عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ریڈمی موبائل فون اور مختلف ماڈلز کی چھ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مدعی محراب سلیمان راجڑ کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 65/2026 بجرم دفعات 34 اور 392 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ دورانِ تفتیش سہراب ولد گلن مری، اسلم ولد احمد مری اور بھڈو کپری (کنری) کے رہائشی صدام ولد محمد بخش عرف امید علی کپری کو گرفتار کیا گیا۔
ڈی ایس پی اظهر علی سمون کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا، جس میں ایک ریڈمی موبائل فون اور چھ موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ برآمد شدہ موٹر سائیکلوں میں سی ڈی 70، سپر اسٹار، سی ڈی 70 پی ایس ماڈل اور ہونڈا 125 شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق برآمد شدہ موٹر سائیکلوں کے چیچس اور انجن نمبرز میں سی ڈی 70 (چیچس نمبر J-656044، انجن نمبر 29251311)، سپر اسٹار (چیچس نمبر CC950681، انجن نمبر C025613)، سی ڈی 70 (چیچس نمبر CB-750178، انجن نمبر 9990984)، سی ڈی 70 (چیچس نمبر JF-931689، انجن نمبر V-006385) شامل ہیں، جبکہ سی ڈی 70 پی ایس ماڈل کی مکمل تفصیلات ریکارڈ کا حصہ قرار دی گئی ہیں۔ اسی طرح ہونڈا 125 کا چیچس نمبر ED-237530 اور انجن نمبر Z-550701 بتایا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران پولیس حکام نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا برآمد شدہ موٹر سائیکلیں دیگر وارداتوں میں بھی استعمال ہوئی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مقدمے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔