میرپورخاص (شاھد میمن) اے پی ایم ایس او کا48 واں یوم تاسیس روایتی جوش و خروش سے منایا گیا اس سلسلے میں ایم کیو ایم (پاکستان) ڈسٹرکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ آفس میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں رکن سندھ تنظیمی کمیٹی شفیق احمد، ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن، محمود عباسی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،تمام یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس سلسلے میں شہر بھر کو پارٹی پرچموں، برقی قمقموں اور تہنیتی بینرز سے سجایا گیا تھا اس موقع پر بچوں، بزرگوں بالخصوص نوجوانوں کا جذبہ دیدنی تھا جو مختلف ریلیوں کی شکل میں ڈسٹرکٹ آفس پہنچے اور اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے بعدازاں اے پی ایم ایس او کے 48 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور ذمہ داران و کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر ذمہ داران و کارکنان میں کیک اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں علاوہ اذیں رکن ایس ٹی سی شفیق احمد، ایم کیو ایم پاکستان ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ11 جون 1978 مظلوم طبقہ کی تقدیر بدلنے کے فیصلے کا دن ہے اے پی ایم ایس او متوسط طبقہ کی قیادت کی نرسری ہے تحریکی شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے مقدس لہو سے اس تحریک کی آبیاری کی آج ہم عہد کرتے ہیں کہ اپنے اسلاف کی علمی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لئے دن رات ایک کر دیں گے اور ایسا معاشرہ تشکیل دیں گے جہاں میرٹ اور علم کو موروثی و خاندانی سیاست پر فوقیت حاصل ہو۔قلم اور کتاب کی طاقت سے ملک کو درپیش بحرانوں سے نبرد آزما ہوں گے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]