11

ہارون آباد/(نمائندہ)ہارون آباد میں سی سی ڈی پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی، چوری اور ڈکیتی کے 55 سے زائد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو زخمی

ہارون آباد/(نمائندہ)ہارون آباد میں سی سی ڈی پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی، چوری اور ڈکیتی کے 55 سے زائد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ناکہ بندی توڑ کر فرار ہوا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی، تاہم تعاقب کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ہارون آباد میں سی سی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران محمد زمان بھٹی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ وہاں پہنچا۔ پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کیے جانے پر ملزمان نے ناکہ توڑ دیا اور فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔سی سی ڈی پولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا۔ چک نمبر 25 تھری آر کے قریب ملزمان کا موٹر سائیکل نہر کے پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ملزم زخمی ہو کر گر پڑا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم چوری اور ڈکیتی کے 55 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور عرصہ دراز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی مجرم کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں