نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) درینہ دشمنی کا شاخسانہ دو سگے بھائیوں کی زندگیاں نگل گیا/ شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی سے گھر لوٹنے والے طلباء گھات لگا کرموت کی نیند سلادئے گئے گئے۔نواب شاہ لانڈھی اسٹاپ پہ زمینی تنازعہ پر جمالی برادری کے دو گروپوں میں خونی تصادم کے نتیجہ میں یونیورسٹی سے گھر واپس آنے والے دو سگے بھائی ارسلان اور سرمد جمالی کو کو نامعلوم ملزمان نے گھات لگا کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، گولیاں لگنے سے دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ خیر شاہ کے قریب زرعی ایراضی کے تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔ واقعے کے بعد پیپلز میڈیکل اسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]