سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر کی سماجی شخصیت عبد القیوم کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر میں شکار پور پھاٹک گولیمار روڈ شاہ فیصل کالونی بلاول کالونی و دیگر گنجان آبادیوں میں صاف پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ میئر سکھر، ٹاؤن چیئرمینز اور یونین کونسلوں کے منتخب نمائندے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے صرف وعدوں اور دعوؤں تک محدود ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آتے ہیں۔شہریوں کے مطابق ہزاروں روپے مالیت کے پانی کے بل باقاعدگی سے وصول کیے جا رہے ہیں، لیکن کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے۔ جہاں پانی دستیاب ہے وہاں بھی اس کا معیار انتہائی ناقص بتایا جا رہا ہے، جس کے باعث شہری مختلف بیماریوں کے خدشات میں مبتلا ہیں۔ کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کیے گئے فلٹر پلانٹس بھی معیاری اور صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ متعدد فلٹر پلانٹس یا تو غیر فعال ہیں یا وہاں سے فراہم کیا جانے والا پانی صحت کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔
پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق اور بنیادی ضرورت ہے، مگر سکھر کے ہزاروں خاندان آج بھی اس سہولت سے محروم ہیں۔ شہری دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور ہیں، جس سے ان کے وقت، وسائل اور صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انھوں نے وزیراعلیٰ سندھ، وزیر بلدیات سندھ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں، غیر فعال فلٹر پلانٹس کو فعال بنایا جائے اور پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنا کر عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔
*عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں زمین پر جبکہ پاکستان میں آسمان پر حکومتی بے حسی کی انتہاء ہے ۔ترجمان جے یوآئی*
روس کا یوکرین پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ — تین اہم علاقوں میں بمباری
*پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ہفتہ برقرار رہیں گی، نوٹیفیکیشن جاری*
نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپورتھل میں یومِ عاشورہ کے تمام جلوس اور
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا