9

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی سربراہی میں منشیات کے خلاف کریک

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایس ایس پی سمیر نور چنہ کی سربراہی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن18 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا، چرس، شراب، وسکی اور بھنگ برآمد، مقدمات درج ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی خصوصی ہدایت اور “منشیات سے پاک ضلع” کے وژن کے تحت ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایس ایس پی کی سربراہی میں ضلع کے مختلف تھانوں کی پولیس نے مربوط کاروائیاں کرتے ہوئے 18 عادی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔کاروائی میں تھانہ تعلقہ نوابشاہ، تھانہ قاضی احمد، تھانہ دولت پور، تھانہ دوڑ، تھانہ باندھی، تھانہ بالو جا قبا، تھانہ سکرنڈ اور تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے اپنی حدود میں مؤثر کاروائیاں کیں۔گرفتار ملزمان کی تفصیل علی رضا بھٹی، ماجد سولنگی، عطا محمد چانڈیو، محمد سفیان راجپوت، عرفان عرف مکھو ماچھی، دانش لاشاری، توفیق احمد جمالی، عرس رستمانی، علی بخش راہیجو، تنویر بروہی، گل حسن بروہی، ضامن علی زرداری، عبدالجبار چانڈیو، راشد بھٹی، منٹھار چانڈیو، امتیاز علی ہوت، آیت اللہ جمالی اور طالب حسین مگسی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا 27944 گرام گٹکا، مین پڑی، 5030 گرام چرس، 50 لیٹر شراب، 97 عدد وسکی کی بوتلیں اور 2100 گرام بھنگ برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات کو بعد ازاں ضابطے کے مطابق تلف کیا جائے گاتمام ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں منشیات ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان سے منشیات کی سپلائی چین کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی سمیر نور چنہ صاحب نے تمام ایس ایچ اوز اور ان کی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ “نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ منشیات کے دھندے میں ملوث افراد کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا”۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں