9

ایشال فاطمہ کیس میں سی سی ڈی جھنگ کی شاندار کامیابی!

ایشال فاطمہ کیس میں سی سی ڈی جھنگ کی شاندار کامیابی!
​حالات جو مرضی ھوں، حقیقت ہمیشہ سامنے آکر رہتی ھے!
​ایشال فاطمہ کے افسوسناک واقعے میں ملوث چاروں لڑکوں نے انتہائی سنگین جرم کیا، لیکن قانون کے رکھوالوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان کو ان کے انجام کے قریب پہنچا دیا ھے۔
​🌟 سی سی ڈی جھنگ کا پہلا بڑا بریک تھرو
​اس ہائی پروفائل کیس کا سراغ لگانے اور پہلی بڑی کامیابی حاصل کرنے کا سہرا سی سی ڈی جھنگ (CCD Jhang) کے سر جاتا ہے۔
​سب انسپکٹر اسد نواز دھولکہ اور سب انسپکٹر ملک علی رضا نے دن رات ایک کر کے کیس میں پہلا بریک تھرو مہیا کیا۔
​سب انسپکٹر ملک علی رضا نے اپنی بہترین تفتیشی صلاحیتوں کی بدولت واقعے میں ملوث دیگر روپوش ملزمان کے نام اور ان کی اصل شناخت منظر عام پر لائی، جس سے مقامی پولیس کو اندھے کیس میں ایک درست اور واضح سمت ملی۔
​🚓​سی سی ڈی جھنگ کی فراہم کردہ ٹھوس معلومات کی بنیاد پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمے کے تمام ملزمان کو دھر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی۔
​🏛️ اہلِ علاقہ اور معززینِ جھنگ کا بڑا مطالبہ!
​اس اہم موڑ پر معززینِ علاقہ اور عوام الناس کی پرزور فرمائش اور مطالبہ ہے کہ:
​”کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے اور مظلوم کو انصاف دلانے کے لیے یہ مقدمہ فوری طور پر سی سی ڈی جھنگ کے پاس ٹرانسفر کیا جائے، کیونکہ سی سی ڈی جھنگ ہی ان سفاک ملزمان کو ان کے عبرتناک کیفرِ کردار تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔”
​ہم سی سی ڈی جھنگ کی پوری ٹیم، بالخصوص اسد نواز دھولکہ اور ملک علی رضا کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں