میرپورخاص (شاھد میمن) پیپلز لائر فورم راولپنڈی کے ڈویژنل صدر سید مسعود الحسن شاہ نے گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی جیت پر فاتح امیدواروں اور جیالوں کو مبارکباد دی ہے انھوں نے اپنے بیان میں پیپلزپارٹی کی اس شاندار کامیابی پر خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے انتخابی مہم میں مؤثر، متحرک اور عوامی رابطہ مہم کے ذریعے پارٹی کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، جمہوریت اور خدمت کے ایجنڈے کو ووٹ دیا ہے گلگت بلتستان کے عوام نے قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری، ترقی پسند اور عوام دوست وژن کی توثیق کی ہے گلگت بلتستان کی عوام نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری وژن اور عوامی جدوجہد پر اعتماد کا اظہار بھی اس انتخابی نتیجے کا حصہ ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی توقعات پر پورا اترنے اور گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ کام کرے گی انھوں نے گلگت بلتستان کے بعض حلقوں میں انتخابی نتائج میں مبینہ ردوبدل اور تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے انھوں نے کہا کہ بعض حلقوں میں مبینہ دھاندلی کی شکایات نہ صرف پیپلزپارٹی کی جانب سے اٹھائی جا رہی ہیں بلکہ میڈیا رپورٹس میں بھی ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے جہاں پیپلزپارٹی کو واضح عوامی حمایت حاصل ہوئی وہاں نتائج میں غیر ضروری تاخیر اور ابہام تشویش کو بڑھا رہا ہے انتخابی عمل میں کسی بھی قسم کی مداخلت عوام کے جمہوری حق اور ووٹ کے تقدس کی خلاف ورزی کے مترادف ہے انھوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ تمام زیر التوا حلقوں کے نتائج فوری اور شفاف انداز میں جاری کرے اور عوامی اعتماد بحال کرے، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں اور انتخابی عمل سے متعلق تمام خدشات کا ازالہ یقینی بنائیں، عوام کے اعتماد کو مجروح کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے، گلگت بلتستان کے عوام نے اپنا فیصلہ بیلٹ بکس کے ذریعے دے دیا ہے اس فیصلے کا احترام ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]