16

اداکارہ مومنہ کی وکیل بہن رمشہ اقبال کا وکالت لائسنس 13جون کو معطل کر دیا جاے گا ، زرائع کا دعویٰ

اداکارہ مومنہ کی وکیل بہن رمشہ اقبال کا وکالت لائسنس 13جون کو معطل کر دیا جاے گا ، زرائع کا دعویٰ
تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشہ اقبال کے وکالت لائسنس کی منسوخی کیلئے دائر درخواست پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کے پاس پہنچ گئی ، زرائع کا دعویٰ ہے کہ ہفتہ 13جون کو پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی کے لاہور میں ہونے والے اجلاس کے دوران رمشا اقبال کا لائسنس منسوخ کرنے کیساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی عائد کئے جانے کا امکان ہے ۔ زرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی رمشا اقبال کو کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دے گی ، گزشتہ روز درخواست گزار وکیل چوہدری آصف ولی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ رمشہ اقبال مارچ 2023 سے اپریل 2026 تک آسٹریلیا کی ایک کمپنی میں کل وقتی (Full-Time) ملازمت کرتی رہیں، جبکہ ان کا وکالت کا لائسنس فعال رہا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر کوئی وکیل مستقل ملازمت اختیار کرے تو اسے بار کونسل کو مطلع کرنا اور قانون کے مطابق اپنا لائسنس معطل کروانا ہوتا ہے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملازمت اور تنخواہ کی ادائیگیوں سے متعلق دستاویزی شواہد موجود ہیں، اور اسی بنیاد پر پنجاب بار کونسل سے انضباطی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ زرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے پنجاب بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی حقائق کو مسخ کرنے پر کسی بھی قسم رعایت نہیں دے گی اور میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوے لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا ذرائع

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں