ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی شہناز زوجہ محمد سجاد گرفتار کو گرفتار کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ ملزمہ شہناز زوجہ محمد سجاد کے خلاف 6 مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی بڑی کارروائی، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شہناز زوجہ محمد سجاد، ساکن بندہ لال خان، تحصیل و ضلع مانسہرہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزمہ کے خلاف 6 مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ نے شہریوں سے مجموعی طور پر 1 کروڑ روپے سے زائد رقم ہتھیائی۔ملزمہ کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق پابندِ سلاسل کر دیا گیا ہے۔مزید تفتیش انسپکٹر سعادت خان کر رہے ہیں۔بقیہ نامزد مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔