17

نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)نورپور تھل میں رمضان پوپٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ انتہائی جوش و

نورپور تھل (راجہ نورالہی عاطف سے)نورپور تھل میں رمضان پوپٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ انتہائی جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد کیا گیا، جس میں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کھیل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اور مقابلے نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز رہے۔
تقریب میں چیف آرگنائزر لٹریری اینڈ سپورٹس ایکٹیوٹیز ضلع خوشاب ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ، شیخ عامر اور ایڈووکیٹ صحبت خان احمد زئی نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ مہمانانِ خصوصی کا شائقینِ کرکٹ اور منتظمین نے پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک اور صحت مند سرگرمیوں کا رجحان پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شیخ عامر اور ایڈووکیٹ صحبت خان احمد زئی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور دیہی علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء اور شائقین نے کامیاب اور بہترین انتظامات پر منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی ایسی مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں