خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122 خوشاب کے زیر اہتمام دریائے جہلم کے مقام پر موک ایکسر سائزاینڈ ایمر جنسی ریسپانس تربیتی مشق کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے موک ایکسر سائز اینڈ ایمر جنسی ریسپانس تربیتی مشقوں کامظاہرہ دیکھنے کیلئے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرخوشاب نے فلڈ، سیلابی، ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لیے ریسیکو 1122 کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرخوشاب کو علی حُسین ڈسٹرکٹ انچارج ریسکیو1122خوشاب نے سال 2026 میں ممکنہ فلڈ اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے موک ایکسر سائز مشق کے موقع پر ریسکیو1122 کی تیاریوں اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے ممکنہ سیلابی ،فلڈ اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار اور الرٹ رہیں تمام مشینری اور آلات فنکشنل رکھے جائیں ریسکیو 1122،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،ایریگشن ،سول ڈیفنس اور دیگر محکمے آپس میں روابط بڑھائیں ۔ڈپٹی کمشنرخوشاب نے تمام محکموں کے افسران کو ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کرنے کے احکامات بھی صادر کئے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]