224

میرپورخاص (شاھدمیمن) بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں اوپن ہاؤس کا انعقاد، طلبہ کو بین الاقوامی

میرپورخاص (شاھدمیمن) بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں اوپن ہاؤس کا انعقاد، طلبہ کو بین الاقوامی تعلیم اور روزگار کے مواقع سے آگاہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق بھٹائی کیریئر کونسل اینڈ فیسیلیٹیشن نیٹ ورک (CC&FN) اور انڈس گلوبل اکیڈمی کے اشتراک سے بھٹائی ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج میں اوپن ہاؤس پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سندھ کے مختلف شہروں سے طلبہ، اساتذہ، طبی ماہرین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی پروگرام بھٹائی کیریئر کونسل اینڈ فیسیلیٹیشن نیٹ ورک کے سرپرستِ اعلیٰ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کی سرپرستی میں منعقد ہوا جبکہ ڈاکٹر فیضان الرحمن برکی، ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل (آئی ٹی) و مارکیٹنگ، بھٹائی گروپ آف کالجز اور ڈائریکٹر آپریشنز CC&FN اور الماس اشرف، پرنسپل بھٹائی کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز کی نگرانی میں اس کا انعقاد کیا گیا پروگرام کی کامیابی میں سعدیہ فیض، نائلہ، بلال، صدف اور یسریٰ سمیت تدریسی و تربیتی عملے نے اہم کردار ادا کیا تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی لمس کے ڈینٹسٹری ڈین ڈاکٹر فیروز علی کلھوڑو نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹر محمد احمد باری، ڈاکٹر محمد مشتاق خان، ڈاکٹر ذوالفقار احمد یوسفانی، ڈاکٹر سہیل احمد کھیڑو، عامر شکور، ڈاکٹر اسد جاوید، ڈاکٹر پرمانند، انجینئر غلام شبیر میمن، انجینئر عبدالسلام میمن، انجینئر منیر احمد میمن، پروفیسر محمد لائق تھیبو، الطاف حسین بٹ، ڈاکٹر کیپٹن محمد اقبال میمن، انجینئر جواد فاروق بھلی، محمد اقبال میمن، ڈاکٹر عاشق علی سہتو اور دیگر بھی شریک ہوئے تقریب میں کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، جامشورو، سانگھڑ اور سندھ کے دیگر شہروں سے آئے ماہرین نے طلبہ کو این سی ایل ای ایکس (NCLEX)، اوکیوپیشنل انگلش ٹیسٹ (OET)، انگریزی زبان، آئی ٹی، شخصیت سازی، بین الاقوامی نرسنگ کیریئر، لائسنسنگ اور بیرون ملک روزگار کے مواقع سے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ نے کہا کہ عالمی سطح پر کامیابی کے لیے بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارتوں کا حصول ناگزیر ہے ڈاکٹر فیضان الرحمن برکی نے کہا کہ ادارے کا مقصد طلبہ کو عالمی سطح پر کامیابی کے لیے درکار مہارتوں اور مواقع سے جوڑنا ہے جبکہ الماس اشرف نے طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مستقبل میں بھی بھرپور معاونت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر طلبہ کو کیریئر کونسلنگ، تربیت اور رہنمائی کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں