18

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی سربراہی میں بڑی

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی سربراہی میں بڑی کامیابی، 19 کلو سے زائد ممنوعہ گٹکا برآمد، ملزم گرفتارایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی خصوصی ہدایات اور زیرِ نگرانی ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ بالو جا قبا پولیس نے ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔تھانہ بالو جا قبا پولیس نے خفیہ اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ناکہ بندی کی اور ایک مشکوک سوزوکی کیری گاڑی کو روکا۔ گاڑی کی باریک بینی سے تلاشی لینے پر اس میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں منشیات یعنی 19584 گرام (تقریباً 19.5 کلو گرام) ممنوعہ گٹکا مین پڑی برآمد کر لی گئی، جسے ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔پولیس نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے سپلائی کی کوشش کرنے والے مرکزی ملزم محمد سفیان ولد محمد یاسین راجپوت کو گرفتار کر کے گاڑی اور منشیات کو قبضے میں لے لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ بالو جا قبا میں منشیات ایکٹ کے تحت *مقدمہ نمبر 21/2026 بحق دفعہ 4/5/8 درج* کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں