3

بالکل ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 10 محرم الحرام یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام

:

بالکل ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 10 محرم الحرام یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی اور قدیمی راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے جلوس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا سیدنا صدیقِ اکبر چوک پہنچا، جہاں نمازِ ظہرین ادا کی گئی۔ اس کے بعد مجلسِ شہدائے کربلا منعقد ہوئی، جس میں حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
بعد ازاں ذوالجناح برآمد کیا گیا، جس کے ساتھ عزاداروں نے زنجیر زنی، سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کی۔ جلوس علی مارکیٹ سمیت اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا شام تقریباً سات بجے مرکزی امام بارگاہ حسینیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں