3

ہارون آباد میں عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر هاتف ویلفیئر سوسائٹی نے شہر بھر میں آگاہی مہم چلا کر نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔

:
ہارون آباد میں عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر هاتف ویلفیئر سوسائٹی نے شہر بھر میں آگاہی مہم چلا کر نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔
ہاتف ویلفیئر سوسائٹی ہارون آباد اور این جی او نیٹ ورک آف اے این ایف پنجاب کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حافظ جاوید اقبال نے جنرل سیکرٹری میاں جاوید اقبال، ایگزیکٹو ممبران آصف اعجاز، احمد عرفان غفور، محمد امین مغل اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے میں صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 26 جون، عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر نوجوان نسل اور عوام الناس کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کرنے کے لیے شہر بھر میں فلیکسز آویزاں کیے گئے، آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا اور شعور بیدار کرنے کی بھرپور مہم چلائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھ کر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور ملک کے محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ هاتف ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے منشیات کے خلاف آگاہی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ “منشیات سے پاک پاکستان” کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں