نواں کٹا کھل گیا : مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال ایڈووکیٹ پر بھی الزام ۔۔۔ لائسنس معطل کرنے کی درخواست جمع ۔۔۔۔ اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف پنجاب بار کونسل میں ان کا وکالت کا لائسنس منسوخ کرنے کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست کے مطابق رمشااقبال گزشتہ تین سال تک آسٹریلیا کی ایک نجی کمپنی میں مستقل بنیادوں پر آفس مینیجر کے طور پر ملازمت کرتی رہی ہیں، جبکہ لیگل پریکٹشنرز اینڈ بار کونسلز ایکٹ اور پنجاب بار کونسل کے قواعد و ضوابط کے تحت کسی وکیل کے لیے مستقل ملازمت اختیار کرنا پیشہ وکالت کے بنیادی اصولوں سے متصادم تصور کیا جاتا ہے۔ایک اور خبر کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ تنازعہ میں ایک نیا موڑ تب آیا ہے جب ایم پی اے ثاقب چدھڑ نےمومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست چنیوٹ کے تھانہ بھوانہ میں جمع کروا دی ہے ۔ درخواست کے متن کے مطابق رمشا اقبال نے ثاقب چدھڑ سے 80 لاکھ روپے بیرون ملک جانے کے لیے بینک سٹیٹمنٹ بنوانے کی غرض سے بینک میں رکھوائے ۔مگر رمشا اقبال نے بطور امانت رکھوائی گئی رقم واپس نہیں کی گئی، رقم دینے کے بینک کے ثبوت بھی درخواست کے ساتھ لف کر دئیے ہیں،80 لاکھ روپے واپس نہ کر کے رمشہ اقبال نے امانت میں خیانت کی ہے۔پولیس قانون کے مطابق رمشہ اقبال کے خلاف کاروائی کرے۔ ثاقب چدھڑ کی اداروں سے درخواست
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]