8

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) راجہ محمد وقار رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب نورپورتھل میں ان کی رہائش گاہ پر

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) راجہ محمد وقار رشتہء ازدواج سے منسلک ہوگئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب نورپورتھل میں ان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئ۔ جس میں ایکس چیرمین عشر و زکواۃ کمیٹی نورپورتھل راجہ حاجی غلام شبیر ، راجہ محمد جاوید، راجہ محمد رضوان راجہ ،افتخار حسین ، مہر محمد ندیم ، ملک محمد اشرف سگو، راجہ محمد ذوالفقار علی، راجہ محمد عرفان قاسم ، راجہ محمد اجمل اور برادری کے دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ شرکاءے تقریب نے راجہ محمد وقار کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں