سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
لینے کےلیے کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا سرگودھا میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق اور صوبائی وزیر چیئرمین بلال یاسین نے شرکت کی۔ صوبائی وزراء ملک صہیب احمد بھرتھ اور بلال اکبر خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ڈی آئی جی سجاد علی خان منج ، چیف کوآرڈینیٹر پفٹیک بریگیڈیئر اسجد علی نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
آر پی او سرگودھا رینج محمدشہزاد آصف خان اور کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے انتظامات بارے آگاہی دی ۔ اس موقع پر
ایڈیشنل سیکرٹری ہوم عاصمہ اعجاز چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالرؤف اور سرگودھا ڈویژن سے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی موجودتھے۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ انتظامیہ، پولیس، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور ریسکیو فرائض کی ادائیگی کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
تمام صورتحال کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی ۔
صوبہ بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]