نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج آفس میں محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے شیعہ علماء کرام، مجالس کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن، رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، سیکیورٹی انتظامات، جلوسوں اور مجالس کے روٹس، عزاداروں کو درپیش مسائل اور ضابطہ اخلاق پر تفصیلی غور کیا گیا۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تمام ضلعی پولیس افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور علماء کرام کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیا جائے۔بعد ازاں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام ہمیں صبر، برداشت، بھائی چارے اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رینج بھر میں جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں گے۔ حساس مقامات کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جائے گی جبکہ پولیس افسران اور جوانوں کو ہائی الرٹ ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں۔
اجلاس میں شریک شیعہ علماء کرام نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی جانب سے محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات میں ذاتی دلچسپی لینے کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ علماء کرام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کو امن، مذہبی احترام اور بھائی چارے کے ماحول میں منانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے علماء کرام کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز کو ہدایت جاری کی کہ وہ جلوسوں اور مجالس کے تمام روٹس کا خود معائنہ کریں اور صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب اور پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ محرم الحرام کے اجتماعات پرامن ماحول میں منعقد ہو سکیں۔
*ٹائٹل: بیدار ھونے تک* *عنوان: سچ و حق پر قدغن قرآن کی مخالفت ھے* *کالمکار: جاوید صدیقی*
ہارون آباد میں عالمی یومِ انسدادِ منشیات کے موقع پر هاتف ویلفیئر سوسائٹی نے شہر بھر میں آگاہی مہم چلا کر نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات سے آگاہ کرنے کا پیغام دیا۔
بالکل ملک بھر کی طرح ہارون آباد میں بھی 10 محرم الحرام یومِ عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس مرکزی امام
ایس پی انوسٹی گیشن بہاولنگر فیاض احمد سنپال کے تبادلے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ایک پروقار الوداعی تقریب
بہاولنگر: تھانہ فقیر والی کی حدود میں ماں اور بیٹے پر تشدد کا معاملہ