*لائیو: ایران کے ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل حملے، حیفا اور شمالی اسرائیل میں سائرن بج گئے، دجالیوں کی دوڑیں لگوا دیں*
*🔥ایرانی میزائلوں سے اسرائیلی قبضہ بستی میں عمارتوں کو نقصان، اسرائیلی افواج کے بھرتی سینٹر کے قریب بھی میزائل گرے*
*🚨 ایرانی میزائل اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر براہ راست لگنے کے بعد وقوعہ سے دھواں اٹھ رہا ہے*
تل ابیب: اسرائیلی میڈیا کے مطابق نابلس کے قریب اسرائیلی قبضہ بستی میں ایرانی میزائلوں سے چار عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران سے داغے گئے میزائل کے گرنے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا، اسرائیلی افواج کے بھرتی سینٹر کے قریب بھی میزائل گرے، میزائل حملے سے متعدد املاک کو بھاری نقصان ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایرانی حملوں میں صرف مالی نقصان ہوا۔