22

کشمیر اسمبلی کی بارہ نشستوں پر بہت سے لوگوں کے تبصرے پڑھنے کو ملے لیکن ابھی تک یہ کسی نے نہیں بتایا کہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کیلئے یہ

کشمیر اسمبلی کی بارہ نشستوں پر بہت سے لوگوں کے تبصرے پڑھنے کو ملے لیکن ابھی تک یہ کسی نے نہیں بتایا کہ پاکستان میں مقیم کشمیریوں کیلئے یہ نشستیں کیوں مختص ہوئی تھیں؟ کیا 53 کے ایوان میں محض 12 لوگ حکومت بنا/گرا سکتے ہیں؟ پاکستان سے منتخب ہونے والوں کو ترقیاتی بجٹ کی مد میں کتنے فنڈز ملتے ہیں اور کشمیر سے منتخب ہونے والوں کو کتنے فنڈز ملتے ہیں؟ آزاد کشمیر کے بجٹ کا کتنا حصہ آزاد کشمیر کی آمدنی سے بنتا ہے اور کتنا پاکستان ادا کرتا ہے؟ پاکستان کے جن علاقوں میں بجلی بنتی ہے آیا ادھر فی یونٹ اتنے میں مِل رہا ہے جتنا اہل کشمیر کو؟ پاکستان کے جن علاقوں میں گندم پیدا ہوتی ہے آیا ادھر لوگوں کو وہ سبسڈی مل رہی ہے جتنی اہل کشمیر کو؟ کتنے پاکستانی ہیں جو کشمیر میں جائیداد خرید سکتے ہیں لیکن ہر کشمیری پاکستان میں جائیداد خرید سکتا ہے؟ کتنے پاکستانی ہیں جو کشمیر میں نوکری لے سکتا ہے لیکن ہر کشمیری پاکستان میں لے سکتا ہے؟
🇵🇰پاکستان میں اتنے کشمیری ہیں کہ کبھی گمان ہی نہیں گزرا کہ یہ کوئی غیر ہیں اور اور انہیں بھی پاکستانیت اپنے کشمیری ہونے سے زیادہ عزیز ہے اب جبکہ نفرت کے بیوپاری میدان میں نکلے ہیں تو ایسے لگتا ہے گویا ہم کوئی دو الگ قومیں ہیں کشمیریوں کو دوہرے فائدے ہیں بحیثیت کشمیری وہ آزاد کشمیر میں جائیداد رکھ سکتے ہیں کاروبار کر سکتے ہیں نوکری کر سکتے ہیں ووٹ دے سکتے ہیں اور یہ سب کام وہ پاکستان میں بھی کر سکتے ہیں لیکن پاکستانیوں کو اسطرح کشمیر میں کوئی حقوق حاصل نہیں لیکن پھر بھی مصائب ایسے بیان ہوتے ہیں گویا کوئی قیامت آئی ہے
عمر چیمہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں