21

سنٹرل جیل مردان ہنرمندی اور اصلاح کا حسین مرکز بن چکا ہے۔سمیع اللہ شنواری

سنٹرل جیل مردان ہنرمندی اور اصلاح کا حسین مرکز بن چکا ہے۔سمیع اللہ شنواری

یہاں قیدیوں کے ہاتھوں تیار اعلی معیار کی شالیں، قمیصوں کے نفیس کپڑے اور دیگر دستکاری مصنوعات بنتی ہیں۔سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل مردان

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سنٹرل جیل مردان ہنر مندی اور اصلاح کا حسین مرکز۔آئی جی جیل خانہ جات ریحان خٹک کی سربراہی میں سنٹرل جیل مردان میں مرد اور خواتین قیدیوں کو جدید ہنر سکھانے اور انہیں معاشرے کا مفید رکن بنانے کا بہترین مرکز بن چکا ہے۔یہاں قیدیوں کے ہاتھوں تیار اعلیٰ معیار کی شالیں، قمیصوں کے نفیس کپڑے اور دیگر دستکاری مصنوعات بنتی ہیں۔ تیار شدہ سامان کے ٪30 منافع براہ راست قیدیوں کے اکاؤنٹس میں جمع کیا جاتا ہے۔ جو اِن کی ذاتی بحالی، خود مختاری اور مستقبل کی بہتری کے لیے ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ خان شینواری کی قیادت میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ یہ ہنر عام ہو کر لوگوں کی بلائی ہو سکے، فیکٹری مینیجر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فواد خان کی نگرانی میں یہ پروجیکٹ کامیابی سے چل رہا ہے۔ڈسپلے سنٹر جیل کے مین گیٹ کے ساتھ واقع ہے جہاں تمام مصنوعات مناسب قیمت پر دستیاب ہیں۔ مردان کے برانڈ سٹورز اور لوکل دکانوں کے علاؤہ کوئ بھی خواہشمند فرد دفتری اوقات میں سپرنٹنڈنٹ صاحب کے دفتر سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں یا دیے گئے نمبر 03109889965 پر آرڈر دیں سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں