18

فیصل آبآد۔۔۔۔۔۔ اولیاء کرام کی تعلیمات خالص اسلام کی ھیں۔خطہ ہندوستان اولیاء کرام کی ھی محنت سے اسلام کا قلعہ بنا۔حضرت پیر کرم بخش نقشبندی رحمة اللہ علیہ۔

فیصل آبآد۔۔۔۔۔۔
اولیاء کرام کی تعلیمات خالص اسلام کی ھیں۔خطہ ہندوستان اولیاء کرام کی ھی محنت سے اسلام کا قلعہ بنا۔حضرت پیر کرم بخش نقشبندی رحمة اللہ علیہ۔حضرت پیر میاں احمد بخش رحمة اللہ علیہ منصور آبآدروضہ پارک کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر محفل میلاد مصطفی ﷺکا انعقاد کیا گیا۔خصوصی خطاب۔حضرت علآمہ محمد حنیف سلطانی خطیب جامع مسجد روضہ پارک نے کیا جبکہ صدرات گدی نشین صاحبزادہ۔حافظ اکبر علی نقشبندی نے کی۔ اور مہمانان گرامی میں چیرمین المصطفی فاؤنڈیشن ڈاکٹر خالد حسین شہزاد۔انجمن غلامان اہلبیت منصور آباد کے صدر غلام محی الدین۔خلیفہ محمد سلیم سلطانی۔بابا شبیر سابقہ کونسلر ڈاکٹر غلام قادر۔رانا عابد ڈاکٹرمجاھد لطیف۔میاں راشد ۔محمد سلیم چھماں ۔رانااحمد رضااور کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر میزبان عرس ڈاکٹر غلام حسین زاہد سیکرٹری جامع مسجد روضہ پآرک نے عرس پاک کے بہترین انتظامات کیے تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ موجودہ افراتفری اور بے سکونی کا حل اولیاء کی صحبت اختیار کرنے میں ھے۔صاحب علم اور صاحب عمل پیر کی صحبت اختیار کریں۔ہر دم کرنے والا پیر نہیں ھوتا۔اولیاء کی تعلیم خالص اسلام ھے۔خرافات۔بدعات سے اولیاء کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔آخر میں چادر پوشی۔اور لنگر تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں